کورنگی ٹاون میں9 روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا
کراچی: کورنگی ٹاون میں9 روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی تھے۔ ان کے ہمراہ چیئرمین کورنگی نعیم شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب میں چیئرمین ملیر جان محمد بلوچ، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ، ایم پے اے بلدیہ ٹاؤن آصف موسی سمیت دیگر نے شرکت کی، تقریب کا آغاز معروف نعت خواں عمران عطاری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا
اس موقع جنرل سیکر یٹری /سینیٹر وقار مہدی پیپلز پارٹی نے حطاب کرتے ہوۓ کہاکہ ٹاون چئیر مین محمدنعیم شیخ کی پوری ٹیم بالخصوص پارک کے عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
وقار مہدی کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا ایسا پروگرام ہم نے پہلے نہیں دیکھا۔کورنگی کی عوام۔یہاں بھرپور تعداد میں شرکت کریں پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں رہی شہر کی خدمت عبادت سمجھ کرکی ہے۔یہاں ہمیں نشستیں کم ملی لیکن ہم۔نے یہاں کام کیا۔1993 اور 96 کی حکومت میں 1سو 21 ارب روپے کا۔پیکچ دیا تھا جو کبھی نہیں دیا کسی نے۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 سال۔سے زائد کا عرصہ ہمیں سندھ میں ہوگیا ہماری کوشش رہی سب جگہ کام ہو،پیپلز پارٹی کا شاید ہی کوئی کونسلر کورنگی سے کامیاب ہوا ہو لیکن بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر یہاں 3 برج بنائے گئے ہیں،ان علاقوں سے متحدہ اور تحریک۔انصاف کامیاب ہوئی۔40 سال سے متحدہ کراچی میں ہے ، جماعت اسلامی کے میئر آئے ہیں ان سے سوال کرنا چاہے کہ انہوں نے شہر کو۔کیا دیا۔2001 اور 2005 میں 18 ٹاونز تھے یہ دور متحدہ اور جماعت اسلامی کا دور تھا انہوں نے کیا ترقیاتی کام کروائے ہیں ؟؟ آپ کہتے ہو پیپلز پارٹی کام نہیں، کرتی یہاں کے ایم،این اے اور ایم۔پی اے نے کوئی۔کام نہیں کروایا یہ سب پیپلزپارٹی نے کام۔کروائے ہیں۔
وقار مہندی کا کنا تھا کہ کورنگی 5 برج اور۔13۔ہزار روڈ کو بنا رہے ہیں، کے ڈی اے اسکیم میں کورنگی کی 9 بڑی اسکیم ہیں، ہمیں ہر ٹاون کی فکر ہے لیکن سابقہ لوگوں نے یہاں کام نہیں کروائے۔پہلی بار 13 ٹاونز 106 یونین کونسل ہمارے پاس ہیں آئے ہمارے ٹاونز کا مقابلہ کرے۔انی سیوریج کا مسئلہ۔حل۔کررہے ہیں، لیاری اور ملیر کی طرح کورنگی ہمارے لئے اہم ہے، کراچی روشنیو کا۔شہر۔بنائے گے۔ جن لوگوں نے کراچی کو خون میں نہلایا ان کا۔حساب اللہ لے رہا ہے، بلاول بھٹو کا مشن جاری رکھے گے ہر گلی میں کام کروائے گے وسائل کا مسئلہ نہیں ہماری نیت صاف ہے۔
ٹاون چیئرمین کورنگی نعیم شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی پھولوں کی نمائش لگائی ہے ، اس سے قبل بھی ایک۔کامیاب نمائش کی تھی۔گرین اینڈ کلین کورنگی کا مشن جاری رہے گا ، جب بلدیات جیالوں کے پاس آئی تھی ہم نے سوچ لیا تھا ہم۔کام کرینگے۔ہم نہیں روئے گے نہ ہی وسائل پر نہ ہی کسی اور ایشو پر۔اس عید گاہ گراؤنڈ پر قبضہ تھا جس کو واگزار کروایا اور سعید غنی کی مدد کے بعد افتتاح کیا،35 اجڑے ہوئے پارک ملے تھے 14 آباد کردیئے ہیں۔میں اپنے کونسل اور اپوزیشن ارکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کورنگی کو ماڈل ٹاون بنائے گے۔23 تاریخ تک عوام کے لئے پارک کو فری کردیا ہے۔بجٹ نہیں ہے پھر بھی محنت کررہے ہیں۔ایم کیو ایم کے لوگ پیپلز پارٹی میں ارہے ہیں ہم ان کو ویلکم کرتے ہیں،کورنگی کی ملکر خدمت کرنی ہے عوام سے گزارش کرتا ہوں میرا ساتھ دیں کورنگی کو گرین بنائے گے۔
