کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر برائے توانائی و پی اینڈ ڈی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بورڈ کے نتائج پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے۔
سید ناصر حسین شاہ کراچی پریس کلب پہنچے اور نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا اور اجرک بھی پہنائی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کراچی کیلئے صرف ایک اسکیم رکھی تھی یہ جو ارسطو اور سقراط بنتے ہیں کیا انہوں نے کبھی آواز بلند کی؟
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جو کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی بات کررہے ہیں جب ان کے پاس اختیارات تھے تب انہوں نے کیوں ختم نہیں کیا۔
