لاھور: وزیراعلی پنجاب نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے
پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے،راولپنڈی ڈویژن کے 4اضلاع میں 5سکیموں میں 658تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے،فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288تین مرلہ پلاٹ ملیں گے
لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے، پلاٹ ملنے والے اضلاع میں بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131 پلاٹ شامل
ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ جبکہ بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے،حضرو،اٹک،جہلم،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے
مفت پلاٹ سکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن،سلانوالی،جھنگ،پتوکی،اوکاڑہ،رینالہ خورد،بھکر،خوشاب،لیہ بھی شامل جبکہ وہاڑی،لودھراں،ساہیوال،چیچہ وطنی،فورٹ منرو،راجن پو،بہاولپور اور بہاولنگرکو بھی تین مرلہ سکیم میں شامل کیا گیا
اس حوالے سے وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے۔نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے۔ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔
