ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، ایف سولہ طیاروں کا فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔

دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات بھی کروائی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا

قبل ازین وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول ایمن ایردوان کا اسلام آباد پہنچے پر اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے پاکستان میں پرتپاک خیر مقدم کیا

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صدر ایردوان کی بصیرت انگیز اورمتحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر ترک زبان میں اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول ایمن ایردوان، میں اور پوری پاکستانی قوم پاکستان میں آپ کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان بصیرت کے حامل سیاستدان ہیں جنہوں ں نے ترکیہ کو بدل دیا ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رجب طیب ایردوان کی متحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ ہم ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں