کراچی: پاک بحریہ کی کیثرالقومی امن مشق کے چوتھے روز پر امن ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب ہوئی جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب میں کہا کہ امن ڈائیلاگ میں شرکت پر تمام شرکاء کے مشکور ہیں،امن ڈائیلاگ میں منعقدہ مختلف سیشنز انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔
ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ درپیش خطرات کامل کرمقابلہ کرناہوگا،میری ٹائم سکیورٹی کے لئے دوطرفہ تعاون کوفروغ دیناہوگا۔ہمیں ترقی کے لئے تعاون کوفروغ دیناہوگا
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ خوشحال مستقبل کیلئے میری ٹائم کے شعبے میں نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہو گا۔موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے مل کرنمٹناہوگا۔
