وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر اسپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا

سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف کا منفرد پروگرام میں سپیشل افراد کو آلات کی

فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کی گئی ہے جبکہ پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کوویل چیئر مفت فراہم کی جائے گی

ویل چیئر کی فراہمی سے سپیشل افرادکی نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہوگی،سماعت سے محروم افراد کوخصوصی آلہ سماعت فراہم کیاجائے گا،آلہ سماعت فراہم کرنے سے سپیشل افراد کی قوت سماعت اور قوت گوئیائی میں اضافہ ممکن ہوگا۔معاون آلات کے لئے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل adwc.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتاہے،معذور افرادکا شناختی کارڈ یا بے فارم اور ڈسٹرکٹ ڈس ابیلٹی اسسمنٹ بورڈ کا جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔سپیشل افراد معلومات اور رسائی کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1312 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔متعلقہ اضلاع میں ضلعی دفاتر سوشل ویلفیئر سے بھی رہنمائی اورمعلومات لی جا سکتی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سپیشل افراد بہت سپیشل اورقابل قدر ہوتے ہیں۔سپیشل افرادکی بحالی اور بہتری کا عہد ضرور پورا کریں گے۔سپیشل افرادکیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سنٹرپراجیکٹ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ہمت کارڈ کے اجرا کا مقصد سپیشل افراد کومعاشی خود انحصاری کی طرف گامزن کرناہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں