چئیرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ مختلف یو سی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ, ترجمان سندھ حکومت محمد علی راشد، صدر ضلع کورنگی PPP جانی میمن، نائب صدر ضلع کورنگیPPP شیراز وحیداور وائس چئیرمین کورنگی ٹاون زرین اعوان کے ہمراہ  کورنگی کے مختلف یو سی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کےلیے دورہ کیا اس موقع پر کوآرڈینٹر کورنگی سر معیز الدین، پیپلز یوتھ صدر 95 وقار لودھی اور ٹی ایم سی کے محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے

چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہےہیں، عوام کی سہولت فراہم کرنے  کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے  جبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں بلدیاتی سہولیات بلاامتیازوتفریق ہر  علاقے تک پہنچائ جارہی ہے جس میں تاحال کامیاب ہیں

ترجمان سندھ حکومت محمد علی راشد نے کہاکہ پیپلز پار ٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کر رہی ہے اور اب کورنگی کی عوام اس بات کی گواہ ہے کہ پچھلے ادوار میں کورنگی میں کسی نے کام نہیں کراۓ جو پیپلز پارٹی کرا رہی ہے اور کورنگی میں بے انتہا ترقیاتی کام کراۓ جارہے ہیں صدرضلع کورنگی PPP جانی میمن نے کہا کہ چکرا گوٹھ قبرستان روڈ جو کہ کورنگی عوام کا دیرینہ مطالبہ وہ آج پورا ہو رہا ہے اور کورنگی کی عوام کی جانب سے پزیرائ مل رہی ہےانہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی رائے کو بھی اہمیت دیکر اس میں بہترین مشوروں کو شامل کرکے اقدامات کیئے جارہے ہیں اور عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ جو ترقیاتی کام و دیگر بلدیاتی سہولیات ان کیلئے یقینی بنائی جارہی ہیں، اس کی دیکھ بھال  کی ذمہ داری لیں اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں، اس موقع پرکورنگی ٹاؤن علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں