کشمیر کی خاطری ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں،ایک دن ضرور آزاد ہوگا:آرمی چیف

راولپنڈٰی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا

آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، سپہ سالار نے یادگار شہدا پر فاتحہ پڑھی اور پھول رکھے۔

آرمی چیف نے دورے کے موقع پر افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کے جذبے کو سراہا، انہوں نے افسران اور سپاہیوں کی غیرمتزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے کشمیری عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کی جدوجہد کا عزم مضبوط کرتی ہے۔

آرمی چیف کا ہنا تھا کہ کشمیر ایک دن ضرور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا، بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا

سید عاصم منیر نے کہا کہ آزادی کی شمع کشمیریوں کی ایک نسل دوسری نسل کے حوالے کرتی آرہی ہے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں