شرجیل انعام میمن کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان ایک عظیم مدبر اور انسانیت کے خدمت گار تھے،جنہوں نے دنیا بھر میں فلاح و بہبود بے شمار خدمات انجام دیں۔
ان کا کہنا تہا کہ پرنس کریم آغا خان کی سماجی خدمات، انسانیت سے محبت، اور تعلیم و فلاح و بہبود کے لیے کی گئی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ اسماعیلی کمیونٹی اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پرنس کریم آغا خان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
