مرتضیٰ وہاب اور رضوان عبدالسمیع نے جگر مرادآبادی روڈ کا افتتاح کردیا

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی جانب سے یوسی 4 جگر مرادآبادی روڈ کے تعمیراتی مکمل ہونے پر افتتاح کر دیا

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بہت اچھا منصوبہ ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی مل کر کام کر رہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتیں کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، جس کو بھی کوئی مسئلہ ہو وہ براہ راست آکر ان سے مل سکتا ہے، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور جناح ٹاؤن اور چنیسر ٹاؤن کے ساتھ کام جاری ہے۔ بہت جلد ٹاؤنز میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا ساتھ دیں گے

اس موقع پر جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی حالت ایسی ہے کہ شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور ایف آئی آر درج کرنے کی روایت بھی ڈالی جائے تاکہ شہر میں تجاوزات مافیا کا خاتمہ ہوسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں