وزیراعظم شہباز شریف نے جناح سکوائر کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: افتتاحی تقریب سے خطاب ہوتے کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح سکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا۔آج اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ سے متعلق جناح سکوائر منصوبہ مکمل ہوا، اس منصوبے سے اسلام آباد کے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیے محسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے جس کا ہم سب کو جشن منانا چاہیے کیوں کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔

محمد شہباز شریف نے محسن نقوی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقے سے آپ باقی منصوبوں کو بھی رفتار کو اسی طریقے سے بڑھا کر تکمیل تک پہنچائیں اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔میں نے آپ کو اسلام آباد کی خوبصورتی سے متعلق جو تجویز دی ہےاس شہر کو پاکستان بھر میں خوبصورتی کے حوالے سے ایک مثال بنا دیں، اور مجھے یقین ہے آپ اس منصوبے کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

محمد شہباز نے  کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی میں آپ لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیوں کہ اسلام آباد میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں