کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یوسی 11گوہرام گوٹھ میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور علاقے میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ گوہرام گوٹھ میں سڑکوں کی کارپیٹنگ سے شہریوں کو سفری سہولیات میں بہتری ملے گی اور ٹریفک کی روانی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
کام کی کوالٹی میں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔لا پرواہی یا تاخیر ہوئی تو کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت کا عمل جاری رہے گا۔ اس موقع پر موجود علاقے کے معززین اور رہائشیوں نے چیئرمین کی کاوشوں کو سراہا اور ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا محمد عارف،یو سی چیئر مین مور خان ،یو سی 10 کے قاری اشرف و دیگر بھی موجود تھے ۔
