عوام کی پریشانی کے مد نظر ٹاؤن کے فنڈ سے واٹر اینڈ سیوریج لائنیں ڈالی جارہی ہیں:چیئرمین محمد یوسف

کراچی:نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔چیئرمین محمد یوسف کا  نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج  لائنوں کی تنصیب کا معائنہ۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 05 کے چیئرمین راجہ عطاء الرحمن،یوسی09   وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی،یوسی 10  چیئرمین فیصل قاری،وارڈ کونسلر و اراکین یونین کمیٹی،XEN   بی اینڈ آر اشتیاق حُسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر صفدرحسین،ساجد صدیقی و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔

نیو کراچی ٹاؤن میں عوام واٹر اینڈ سیوریج کی خستہ اور ناکارہ سیوریج لائنوں کی وجہ سے پریشان تھے ان ناکارہ لائنوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع رہتا تھا اور مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے بیماریا ں پیدا ہورہی تھیں اور عوام ذہنی کوفت کا شکار تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف منتخب نمائندے ہیں اور عوام نے بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے اُمیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں جس کی بنیاد پرچیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور ان کی ٹیم دستیاب وسائل میں عوام کے درینہ مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہے۔

آج الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی تنصیب جاری ہے چیئرمین محمد یوسف نے لائنوں کی تنصیب کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے کچھ علاقے ایسے ہیں جن کا سیوریج کا ڈسپوزل موجود ہی نہیں ہے بلکہ ان کا سیوریج کا نظام برساتی نالوں میں ڈالا گیا ہے۔جس سے بارشوں کے دوران عوام پریشانی سے دو چار ہوتے ہیں ذمہ دار ادارہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا جبکہ کئی مرتبہ ہم نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی سے ان مسائل پر بات چیت کی ہے جبکہ اُن کی جانب سے عوام کو صرف لولی پاپ ہی دیا جارہا ہے اور عوام کی پریشانی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ہمارے پاس عوام کی جانب سے روز انہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہورہی ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ علاقے میں کوئی کام نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے عوام کا درد سمجھتے ہیں اور ان کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کے فنڈ سے نیو کراچی ٹاؤن میں واٹراینڈ سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں