کراچی: مورڑومیربحرٹاؤن کا اجلاس، مختلف قرارداد کی منظوری دی گئی

کراچی: مورڑومیربحرٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے اور عوامی مسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے فوری خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہارچیئرمین مورڑومیربحرٹاؤن علی اکبرنے ٹاون کونسل مورڑومیربحر کے عام اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں ٹاون وائس چیئرمین شوکت بلوچ، میونسپل کمشنر الہی بخش سیال اور یوسی چیرمینز واراکین، ڈائریکٹر کونسل، سینیئر اکاؤنٹ افیسر ،ودیگر بھی موجود تھے،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا۔

اجلاس میں اراکین ٹاون کونسل اور افسران نے شرکت کی اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس میں مورڑومیربحرٹاؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کے آغاز کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کاموں کے آغاز کیلئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا اورآج کے ایجنڈے میں شامل قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا

(1)ہر یونین کونسل میں سلائ سینٹر کا قیام کی اجازت (2)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیربحر کئلے 2عدد وینچنگ مشین خریدنےکیااجازت۔(3)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیربحر کےلے اسپرے مشین خرید نے کی اجازت۔(4)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیربحر کی جانب سے آفیشل اور معزز اراکین کو عمرےکی سعادت/اقلیتی برادری کی معزز مقامات کی اجازت (5)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر کے لے اسکر یپ بیچنے کی اجازت۔(6)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیربحرکےلے لائٹس کی فٹنگ کےلیے لفڑ خریدنےکی اجازت۔(7)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحرکے معزز کمیٹیوں کے اراکین اور آفیشل کے درمیان ورکنگ ریلیشن کی بھرپور انداز میں کام کرنےکےلے بات چیت۔(8)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر کے آفیسرز وافیشل (ملازمین)کےلیے انشورنس کارڈز ایشو کرنےکی اجازت(میڈیکل ودیگر امور)(9)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر کے ملازمین کےڈیپارٹمنٹل ترقی کےلیے کمیٹی بنانے (ٹاؤن کےافسران پر مشتمل)کی اجازت۔(10)ٹاؤن  میونسپل کارپوریشن  مورڑو  میربحر کے ملازمین کے لئے لیوانکیشمنٹ کی رقم بڑھانے کی اجازت۔(11)پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مورڑو میربحر ٹاؤن میں ترقیاتی کام کی اجازت۔(12)ودیگر اموردیگر کی بھی منظوری لی گئی

آخر میں ٹاؤن چیئرمین نے اجلاس میں شریک تمام اراکین ٹاون کونسل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل نے جس مثبت انداز میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑومیر بحرکیلئے پیش کی جانے والی دیگرقراردادوں کو کثرت رائے سے منظور کیا اس پر میں ان کا بے حد ممنون و مشکور ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ مورڑومیر بحرٹاؤن کی عوام اور ملازمین کی فلاح اور بہبود کیلئے کئے جانے والےعمل میں ہمیشہ اعتماد اور اتفاق کامظاہرہ کرینگے آخری میں ملک کی سلامتی اور ٹاؤن کےلیے دعا کی گئ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں