ملتان: گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا
رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے۔
کمشنر ملتان کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم کی جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا
وزیراعظم کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےباؤزر پھٹنے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ھدایت بھی کی۔
