کراچی: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی کے تاجران سے ملاقات کی جہاں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدررضوان عرفان و دیگر بھی موجود تھے۔
احسن اقبال نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور کہا کہ ہم نے پہلے بھی کراچی میں امن قائم کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔
موقعے پر موجود تاجر رہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔ جس پر تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
