منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس،اجتماع کے حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اے ڈی سی ویسٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے افسران و عملہ موجود تھا۔

اجلاس میں پاکستان کے دوسرے بڑے سالانہ کراچی اجتماع کے انتظامات اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور عملی اقدامات کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

اس موقع پر چئیرمین منگھوپیر حاجی نواز بروہی کا کہنا تھا کہ اجتماع کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے صفائی، لائٹنگ پانی کے انتظامات انفراسٹرکچر کی بحالی ٹریفک کے بہاؤ، سیکورٹی، اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اور اپنے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اجتماع ٹریفک کی روانگی اور اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت بھی دی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے موثر حکمت عملی کو ترتیب دیا جائے اور پولیس کے ساتھ رینجرز کی مدد بھی شامل کی جائے۔

اس موقع پران کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق ،وائس چیئر مین رانا عارف ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری علی اکبرکاچیلو ،اے ڈبل ای سلیم دربار ، ایکسیئن سميع بروہی , ڈائریکٹر پارکس تحسین پلیجو ،اے ڈبل ای آفاق عالم و دیگر بھی موجود تھے ۔

اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ کیا گیا، اور تمام افسران نے اپنی مکمل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کا عزم اور یقین دہانی بھی کرائی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں