کراچی: یوسی چیئرمین و پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمی کراچی اسد امان اللہ کی خواہش پر یوسی کی ماوں بہنوں نے مومن آباد ٹاؤن یوسی 4 کی عوام کیلئے نوتعمیر شدہ تاریخ کے پہلے باپردہ فاطمہ جناح خواتین پارک کا افتتاح کر دیا اس موقع پر انکے ہمراہ خواتین و بچوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
اس موقع پر چیئرمین اسد امان اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تاریخ کا پہلا باپردہ خواتین پارک کی تعمیر میری دلی خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی ہےالحمدللہ، میری قیادت میں مومن آباد ٹاؤن یو سی فور میں کراچی کی تاریخ کا پہلا “فاطمہ جناح باپردہ خواتین پارک” تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پارک خواتین کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے عزم کی تکمیل ہے، جو اس سے پہلے کسی یونین کونسل میں ممکن نہ ہو سکا تھا۔یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ یہ اقدام کراچی کی یو سیز میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے۔میں تمام ماؤں، بہنوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے ہمارا حوصلہ بلند کیا ہےیہ پارک میری ٹیم کی محنت، مخلصانہ لگن، اور عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ایک روشن مثال ہے۔
اسد امان اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل “قائداعظم فیملی پارک” بھی عوام کے لیے تعمیر کیا جا چکا ہے، اور ان شاء اللہ ترقیاتی منصوبے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گے۔ یہ پارک آپ کے لیے ہے، آپ کی خوشیوں کے لیے ہے، اور ہماری کمیونٹی کے روشن مستقبل کی جانب ایک قدم ہے مومن آباد ٹاؤن یو سی فور میں آج ماوں بہنوں نے اپنے لئے بنائے جانے والے پارک کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کرکے ایک مثال قا ئم کی ہے ہم اپنے بچوں بزرگوں ماؤں بہنوں کیلئے یونین کمیٹی کو سرسبر بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کو بہترین تفریحی صحت مند ماحول میسر آسکے مومن آباد ٹاؤن کی یونین کمیٹی کا نہ رکنے والا ترقی کا سفر جاری ہے آج ہم نے مومن آباد ٹاؤن کی عوام کو بہترین تفریح گاہ فراہم کی ہے آج یوسی4 میں بنائے جانے والے والا پارک اپنی مثال آپ ہے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح عوام کے دل کے قریب ہے اور یہ پارک یوسی کی عوام اور آنے نسلوں کو محترمہ فاطمہ جناح کی یاد دلاتا رہے گا اس پارک کی تعمیر ایک بہت مشکل مرحلہ تھا چیئرمین یوسی 4 اسد امان اللہ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یوسی 4 ٹاؤن کی سب سے پسماندہ یوسی ہے یہاں کئی سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہم نے آنے کے بعد یوسی کی تعمیر ترقی کیلئے دن رات جدجہد جاری رکھی ہوئی ہے کافی محنت کاوشوں سے عوام کو یہ پارکوں کا تحفہ دینے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کیلئے ہم اراکین یونین کمیٹی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں محدود وسائل کے باوجود قلیل مدت میں پارک تعمیر کرکے عوام کیلئے کھول دیا۔
