کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا قومی ترانہ کے خالق، شاعر حفیظ جالندھری کے یوم پیدائش پر پیغام
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ حفیظ جالندھری کی یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حفیظ جالندھری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
گورنر سندھ نے کہا کہ حفیظ جالندھری نے اپنے الفاظ سے پاکستان کے قومی ترانے کو امر کر دیا۔یہ ترانہ ہماری شناخت اور فخر کی علامت ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کا کہنا تھا کہ قومی ترانہ کسی بھی ملک کی پہچان ہوتا ہے۔ہمارا قومی ترانہ دنیا بھر میں اپنی انفرادیت اور عظمت کے لیے جانا جاتا ہے۔
