عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاء تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 2 مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ پیش نہیں ہوئےبشریٰ بی بی کوآج فیصلہ سنائے جانے کاعلم تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، فیصلہ بالکل تیار اوردستخط شدہ میرے پاس ہے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ اب 17 جنوری بروز جمعہ سنایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں