کراچی: کمشنر کراچی ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی کی ہدایت پر مومن آباد ٹاؤن کی حدود میں سید زین علی شاہ کی سربراہی میں ٹاؤن انتظامیہ کے تمام ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز اور میڈیکل انچارج اور انکے تمام عملہ نے پولیو مہم میں بھر پور حصہ لیا
اس موقع پر سید زین علی شاہ نے بچوں کے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ اس وائرس سے بچے عمر بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں۔
سید زین علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر بچایا جا سکتا ہے، اور وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، جبکہ پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی بچوں کے لیے خطرہ ہے۔
میونسپل کمشنر سید زین علی شاہ نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا آپ سب اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو ہولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ پولیو مہم کے دوران مومن آبادٹاون کے مختلف علاقوں میں سولہ ریفیوژل کیسز سامنے آئے جس میں تین کیسز کو ریکور کیا گیا باقی تیرہ کیسز میں بچے کینسر و دیگر موزی مرض میں مبتلا تھے جنکو ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق پولیو کے قطرے ان کے لئے خطر ناک ثابت ہوسکتے ہیں ان بچوں کے والدین نے بچوں کی میدیکل رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا
