کراچی: کراچی کے صدر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی
تقریب کا اھتمام پیپلز لیبر یونین کی جانب سے کیا گیا، پی پی کے رہنما منیر گاڈی، پیپلز لیبر یونین کے صدر میر اکرم بلوچ، سید ذوالفقار شاہ اور دیگر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا
تقریب سے خطاب میں میر اکرم بلوچ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کیلئے بہت قربانیاں ہیں،ان کا قرض ہم کبھی ادا نہیں کر سکیں گے
میر اکرم بلوچ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ کسانوں اور مزدوروں کے لیے بھی بہتر پالیسی دی۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
