چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا ایس ایس جی سی اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذمہ داران سے اظہار برہمی

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے ڈالی جانے والی لائنوں کی وجہ سے عوام پریشان۔چیئرمین محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ۔اس موقع پر انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،اسٹینڈنگ کمیٹی سینی ٹیشن کے چیئرمین عمران فقیر،سوئی سدرن گیس کمپنی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سوئی گیس کمپنی اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذمہ داران سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ SSGC اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ متاثرہ علاقوں میں عوام کی پریشانیوں کا احساس کریں۔ڈالی جانے والی گیس لائنوں کی وجہ سے واٹر اینڈ سیوریج کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے گھروں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے جبکہ سیوریج کا پانی صاف پانی کو بھی خراب کررہا ہے جبکہ سیوریج لائنوں کی وجہ سے گندہ پانی گلیوں میں جمع ہورہا ہے جس سے مچھر اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے ان احشرات کی افزائش کی وجہ سے نیو کراچی ٹاؤن میں مختلف بیماریاں جنم لیں گی لہذا آپ لوگ محاہدے کے مطابق اندرونی گلیوں میں گیس لائنوں کی تنصیب کے ساتھ متاثرہ واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی مرمت و تبدیلی کو بھی یقینی بنائیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے نمائندے ہیں اور عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر آئے ہیں ہم اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن میں جہاں جہاں واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل ہیں اُنہیں ٹھیک کریں تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کی عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔منتخب بلدیاتی نمائندے ذمہ داری کے ساتھ کام کررہے ہیں اور SSGC   اور KW&SB   کے کاموں کو مانیٹر کررہے ہیں علاقائی طور پر ہمارے یوسی چیئرمیز اور وائس چیئرمیز بھی ایکٹیو ہیں جہاں عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی وہاں جماعت اسلامی کے نمائندے کھڑے ہونگے اور عوام کے مسائل حل کرائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں