کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی طرف سے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ واٹر سپلائی اسکیم سموں گوٹھ یوسی مراد میمن گوٹھ گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کا افتتاح کردیا
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام سے ایک اور وعدہ وفا کردیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ہو یا بلدیاتی نظام پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں، گڈاپ ٹاؤن میں واٹر سپلائی اسکیم،اسٹریٹ لائٹس،سٹرکوں کی مرمت تعمیر،سیوریج لائنوں کی مرمت وتبدیلی کے ساتھ دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کا سلسلہ جارہا ہے میونسپل کمشنر احمد یار کا کہنا تھا کہ گڈاپ ٹاؤن کے افسران اپنے فرائض بخوبی انداز میں انجام دے رہے ہیں اور گڈاپ ٹاؤن کے تمام منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کی نگرانی بھی کررہے ہیں
سپر نٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)نور علیٰ جمالی نے بتایا کہ واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کی مزید اسکیمیں مکمل ہو گئی ہیں جن کا بہت جلد افتتاح کیا جائے گیا، اس موقع پرڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،(AEE) ایم اینڈ ای وسیم آرائیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان چیئرمین پی ایس لعل جان نبی اور علاقائی معززین بھی موجود تھے۔
