امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان نے گلبرگ ٹاؤن کے تحت رضوان پارک میں 5روزہ گل داؤدی شو کا افتتاح کردیا
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، وائس ٹاؤن چیئرمین محمد الیاس،نائب امیر ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ،ڈاریکٹرباغات و دیگر یوسی چیئرمین کے ہمراہ رضوان پارک، فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں 5روز ہ گل داؤدی شو کا افتتاح کردیا۔
منعم ظفر خان نے گل داؤدی شو کا دورہ کیا اور ٹاؤن چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔گل داؤدی شو 2001 سے شروع کیا گیا ہے۔ گلبرگ ٹاؤن موسم سرما میں 6 شو کرتا ہے جس کا یہ پہلا شو رضوان پارک میں کیا جارہا ہے۔ شو میں 100 سے زائد رنگوں کے پھول 10 ہزار سے زائد پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کے اپنی نرسری میں پھول اور پودے تیار کیے جاتے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن کی 16 ایکڑ پر مشتمل نرسری قائم ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گل داؤدی شو کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹاؤن چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم، ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف کو مبارکباد دی جنہوں نے 24 سالہ روایت کو برقرار رکھا۔ کراچی کے نوجوانوں اور بچوں کے لیے پارکس اور کھیلوں کے میدان موجود نہیں تھے۔
جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اپنے ٹاؤنز میں پارکوں کو بحال کیا اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے بلکہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے۔ ہم نے ڈیڑھ سال میں 125 پارکس، شہر کی گلیوں اور سڑکوں میں اسٹریٹ لائٹس لگائیں۔ 34 سے زائد سرکاری سکولوں کو از سر نو بحال کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں بلا تفریق رنگ و نسل شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کام کیے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی کا ویژن شہر کی تعمیر و ترقی ہے اور ہم اسی ویژن کے تحت کام جاری رکھیں گے۔امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہاکہ گلبرگ ٹاؤن اول روز سے ہی شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں مصروف ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے وعدہ کیا تھا کہ شہر کے مسائل حل کیے جائیں گے اور چہروں پر مسکراہٹیں واپس لائی جائیں گی۔ جماعت اسلامی کے منتخب نمایندوں نے پارکوں کو بحال اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا۔ ڈیڑھ سال کی کوشش میں سڑکوں اور گلیوں کی روشنیوں کو بھی بحال کردیا ہے۔ اب ٹاؤن کا اگلہ مرحلہ سڑکوں کی تعمیر کا ہے۔
ٹاؤن چیئرمین ضلع گلبرگ نصرت اللہ نے کہاکہ ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف اور ان کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے روایت کو برقرار رکھا اور گل داؤدی شو کی نمائش کی۔ گلبرگ ٹاؤن کے تحت سال میں 6 دفعہ فلاور شو کی نمائش کی جاتی ہے۔گلبرگ ٹاؤن نے محدود وسائل اور اختیارات کے پارکوں کی تعمیر کی اور اوپن ائیر جم کا تصورلایاور قیام کیا۔گلبرگ ٹاؤن نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر روڈ سائٹ جنگل کا قیام کیا۔ کراچی کے شہری بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی ایشوز پر آواز اٹھائی ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت نے ایسے وقت میں مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی جب تمام پارٹیاں خاموش تھیں۔ کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو کراچی کی سب سے بڑی پارٹی بنایا۔ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کے کاموں سے شہری واقف ہیں اور اگلے 4 سال تک ہم اپنے حصے کا شاندار کام کریں گے۔نائب امیر ضلع گلبرگ وسابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہاکہ ڈائریکٹر پارک گلبرگ ٹاؤن ندیم حنیف انتہائی تجربہ کار ہیں۔2001 سے 2005 تک بھی ندیم حنیف نے ہمارے ساتھ کام کیا۔ ہم ٹاؤن کے تحت وسائل جمع کرتے ہیں اور اسی کو خرچ کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت و بلدیاتی حکومت کی جانب سے ٹاؤنز کو کوئی فنڈز نہیں دیے جاتے۔ٹاؤنز کو جو بھی رقم ٹیکسز کی صورت میں وصول ہوتی ہے اسی کوہم پلاننگ کے تحت خرچ کرتے ہیں۔ ہم صوبائی و بلدیاتی حکومت سے خیرات نہیں مانگ رہے بلکہ جو حق ہے وہ مانگ رہے ہیں۔ہمارے ہی ٹیکسوں کے پیسے سندھ حکومت کے پاس جاتے ہیں ہم انہی پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کوورلڈ بنک کی جانب سے 1.6بلین روپے ادا کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت و کے ایم سی کی نااہلی کی وجہ سے ٹاؤنز اپنے پیسوں میں سے 60 فیصد سے زائد رقم پانی و سیوریج کے مسائل پر خرچ کررہے ہیں۔ڈائریکٹر پارک گلبرگ ٹاؤن ندیم حنیف نے کہاکہ جون 2025 تک گلبرگ ٹاؤن میں 93 پارکس بحال کیے جائیں گے، گلبرگ میں 2 گراؤنڈ موجود ہیں جنہیں گرین کریں گے۔گلبرگ ٹاؤن میں ایک پانی کا ٹینکر موجود ہے لیکن پارکوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مزید ٹینکر بھی دے دیا گیا ہے۔ جس طرح گلبرگ ٹاؤن کے تحت فلاور شو کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی طرح دیگر ٹاؤنز میں بھی منعقد کیے جائیں۔ گلبرگ ٹاؤن بقیہ ٹاؤنز کی معاونت کے لیے تیار ہے۔ 2001 سے 2005 تک فاروق نعمت اللہ کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔گزشتہ ڈیڑھ سال ٹاؤن چیئرمین سے نصرت اللہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور بہترین کام کیا جارہا ہے۔اس موقع پر،ٹاؤن کے تمام ڈائریکٹرز،یو سی چیئرمین معروف کامیڈین سلیم آفریدی،عوام کی کثیر تعداد اور میڈیا نمائندگان ودیگر بھی موجود تھے۔
