محمد رمضان چھیپا کی کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب پر”دی ڈیموکریٹس کو مبارکباد

کراچی: ممتاز سماجی رہنمااور چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد رمضان چھیپانے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2025 میں ”دی ڈیموکریٹس پینل”کو15ویں مرتبہ کلین سوئپ کرنے پردلی مبارکباد پیش کی ہے۔

چھیپا ہیڈ آفس کراچی سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کراچی پریس کلب کے تمام کامیاب عہدیداران اور اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محمد رمضان چھیپا نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے کامیابی کاتسلسل دی ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کارکردگی اور اُس پر کے پی سی اراکین کے بھرپور اعتماد کا بین ثبوت ہے۔

معروف سماجی رہنما نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2025میں فاضل جمیلی کو کراچی پریس کلب کا صدر جبکہ ارشاد کھوکھر کو بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

محمد رمضان چھیپا نے سہیل افضل خان کو کراچی پریس کلب کا سیکریٹری،محمد منصف کو جوائنٹ سیکریٹری اورعمران ایوب کو خزانچی منتخب ہونے پربھی دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ممتاز سماجی رہنما محمد رمضان چھیپا نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں گورننگ باڈی کی7 نشستوں پرقاضی محمد یاسر ،محمد فاروق، حمادحسین، عبدالحفیظ بلوچ، مونا صدیقی ، کفیل احمد اور منظور شیخ کو بھاری اکثریت سے فقیدالمثال کامیابی پر دل کہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پرممتاز سماجی رہنماکا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کرایا جس پر وہ کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی بالخصوص چیئرمین کراچی پریس کلب الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کوبھی بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

محمد رمضان چھیپا نے صحافت کی سربلندی اور صحافی برادری کیلئے کراچی پریس کلب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب تاریخی اہمیت کاحامل ہے جہاں سے متعدد صحافتی تحریکوں کا آغاز ہوااور اسی پلیٹ فارم سے متعدد صحافیوں نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کی۔ محمد رمضان چھیپا نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب اراکین کیلئے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کاا ظہار بھی کیا کہ نومنتخب اراکین صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں