پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں۔ پاکستان کا دفاعی نظام جارحیت کیلئے نہیں، دفاع کیلئے ہے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے مضبوط اقدامات کرتا رہے گا، نیشنل ڈیفنس کمپلیکس اور دیگر اداروں پر پابندی کا کوئی جواز نہیں، پاکستان کیخلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ نے مربوط جواب دیا ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا ہے، جو انہیں اپنے دلوں سے زیادہ عزیز ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

اسپیکر کی تجویز پر میں نے مشاورت سے کمیٹی بنائی اور کل ہماری پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات بھی ہوگئی ہے، یقین ہے دونوں مذاکراتی کمیٹیاں ایسا حل نکالیں گی جو پاکستان کے بہتر مفاد میں ہوگا۔مذاکرات کا مقصد یہی ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی مفاد کو سامنے رکھ کر گفتگو ہوگی تو یکجہتی کو فروغ ملے گا، کسی کی نیت پر شک نہیں، امید ہے دونوں پارٹیاں ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کریں گی۔چند ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے جانیں دے رہے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں