جب تک اس منصب پر فائز ہوں اہلیان گڈاپ کے حقیقی مسائل حل کرتا رہونگا:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں علاقائی معززین اور گڈاپ ٹاؤن کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے سے وابستہ مسائل کو حل کرانا تمام متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہے جو جس کا کام ہے وہ اپنے فرائض بروقت ادا کریں تو مسائل میں حیرت انگیر کمی نظر آئیں گے ادارہ کوشش کرتا ہے کہ اپنی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن میں بسنے والی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے پاکستان پیپلز پارٹی نے جو ذمے داری مجھے دی ہے اس فرائض کو میں سو فیصد ادا کرنے کی کوشش کر رہاہوں اور جب تک اس منصب پر فائز ہوں اہلیان گڈاپ کے حقیقی مسائل کو حل کرتا رہونگا،

چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کا سامنا اور بے شمار روکاوٹوں کے باوجود میں گڈاپ تاؤن کی عوام کیلئے دن رات کوشاں ہوں عملی طور پر کام کر رہے ہیں جو کہ نظر آرہا ہے اہلیان گڈاپ کی عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنے کی کاوشوں پر تیزی سے گامزن ہوں اس وقت توجہ طلب ترقیاتی کاموں پر ہے جس میں صفائی ستھرائی،سیوریج لائین،پانی،سولر سسٹم اور سڑکوں سے وابستہ منصوبے شامل ہیں۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے خاص طور پر (ایم اینڈ ای) ڈیپارٹمنٹس،(بی اینڈ آر) ڈیپارٹمنٹس اور گڈاپ ٹاؤن کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کے تمام افسران اور اُن کا عملہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اراکین کونسل مرتضیٰ یار محمد بلوچ، محمد رفیق جوکھیو، عبدالستار جوکھیو، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرحان علی لاشاری، ڈائریکٹر پارکس محمد افضل لغاری، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان، شاہ محمد شاہ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں