کراچی میں شہید بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعاء مغفرت کا اہتمام کیا گیا

کراچی: پی ایس 97 کے مقامی رہنما غلام مصطفیٰ کورائی کی جانب سے گلشن معمار کے قریب اپنی رہائش گاہ پر شہید بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی و دعاء مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ضلع ایسٹ کے صدر اقبال ساند۔ جرنل سیکریٹری ریاض احمد بلوچ۔ نجمی عالم۔ ضلع ساؤتھ کے سابقہ صدر حاجی قاسم بلوچ۔ سابقہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خالد جان بلوچ۔ تاج محمد کورائی نے شرکت کی۔

اس موقع پر اقبال ساند نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا کوئی ردوبدل نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دنیا کی تاریخ میں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم جس کو اس ملک میں دہشتگردی کی بھینک چڑہادیا گیا اور 18 اکتوبر محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب کراچی ائی تھی اس دن وہ لازوال قربانیاں جو جمہوریت کے پیروکاروں کے جانساروں کی سانحہ کارساز کے موقع پر ہوئی اس کی مثال بھی پوری دنیا میں نہیں ملتی جہاں جمہوریت کے پروانوں نے اتنی بڑی تعداد میں جام شہادت نوش کیا اور تقریباً 500 سے قریب ایسے جانے بے نظیر بھٹو تھے جنہوں نے اپنے جسمانی اعضاء کھودیے کسی کا ہاتھ چلا گیا کسی کا پیر چلا گیا مختلف جسمانی اعضاء کو دیے۔ ہم آج ایسے قائد کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں جس نے جمہوریت کے لیے اپنے آپ سمیت پورے خاندان نے جمہوریت کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں وہ یقینن تاقیامت زندہ رہیں گی۔

پیپلز پارٹی ضلع مشرقی کے جرنل سیکرٹری ریاض احمد بلوچ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے شہادت کا شرف حاصل کیا جبکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جدوجھد کے دوران شہید رانی نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 17 سال بیت چکے ہیں لیکن ان کی عظیم شہادت آج بھی جیالوں سمیت سب کے دلوں میں تازہ ہے۔ اس موقع پر نور خان برفت۔ دلدار برفت۔ سکندر بلیدی۔ محبوب برفت۔ پرویز میمن۔ منیر ابڑو۔ جعفر مگسی۔ فوجی خان۔ بسم اللہ کاکڑ۔ احمد مگسی۔ آصف چانڈیو سمیت پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنان اور علاقہ معززین موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں