کراچی:چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے وائس چیئرمین حامد نواز خان کے ہمراہ مختلف یوسیز کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
یوسی 1تا 4کی اندرونی سڑکیں عرصہ دراز سے تباہ حالی کا شکار تھیں جنہیں چیئرمین رضوان عبد السمیع کی ہدایات پرپیور بلاک سے از سر نو تعمیر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے دورے پر تمام کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو کام کو معیاری بنانے کے ساتھ جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں،انہوں نے گلی محلے سے غیر ضروری کچرا کنڈیوں کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی ہدایات دیں
چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے علاقائی معززین سے ملاقات کرتے ہوئے درپیش مسائل کی تفصیلات حاصل کیں اورمسائل کے ممکنہ حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اہل علاقہ نے ٹی ایم سے جناح اور چیئرمین رضوان عبد السمیع کی تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکے دیرینہ مسائل کے حل پرشکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ٹاؤن کوآرڈینیٹر راؤ کاشف، ایکسئین بی اینڈ آر اعجاز عالم، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمین سمیت بلدیاتی پینل اور علاقائی ناظمین بھی موجود تھے۔
