بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

رپورٹس کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں جدت کیلئے استعمال ہوگی، تقسیم کار کمپنیوں کی پائیدار بجلی فراہم کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا

منصوبے کے تحت 3 لاکھ سے زائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر لگائیں گے، ڈیٹا منیجمنٹ اور کمیونیکیشن سسٹمز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے

منصوبے کے تحت ساڑھے 15 ہزار سے زائد آن لائن ٹرانسفارمرز پر مانیٹرنگ سسٹمز لگیں گے، سسٹم لاہور، ملتان اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز میں نصب کئے جائیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا، لیسکو، میپکو اور سیپکو اپنے ریجنز میں پائیدار توانائی کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔

سیپکو کے 4 گرڈ سٹیشنز کا وولٹیج 66 کے وی سے 132 کے وی کیا جائے گا، ترسیلی نظام میں نقصانات کم اور بجلی کی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔لیسکو میں کم از کم 25 گرڈ سٹیشن تعمیر اور جدید بنائے جائیں گے

گرڈ سٹیشنز میں اہم اور جدید آلات بھی فراہم کئے جائیں گے، زیادہ نقصانات والے 11 کے وی فیڈر کو جدید کیبلز سے تبدیل کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں