وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیےعالمی سطح پراقدامات کی ضرورت ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ون واٹرسربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، 2022 کے سیلاب نے پاکستان میں بہت تباہی مچائی.
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
