شاہ فیصل ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے:چیئرمین گوہر علی خٹک

کراچی: چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی جانب سے شاہ فیصل ٹاؤن کی عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا گیا شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے مین شاہراہوں،سروس روڈوں، گلیوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں شوکت عمر ہسپتال سے شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی نمبر 2-  چورنگی تک مین شاہراہ کے دونوں اطراف مکمل کارپیٹنگ کر دی گئی ہے

اس موقع پر چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک میڈیا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کر نا اپنا فرض سمجھتے ہیں وسائل کی کمی کے باوجود ہم شاہ فیصل ٹاؤن میں ترقیاتی کام کر وارہے ہیں اس سلسلے میں ہم نے کئی اقدامات کئے ہیں شاہ فیصل ٹاؤن کی اس شاہراہ پر نکاسی آب کی سیوریج لائن نہ ہو نے کی وجہ سے برسات کے دنوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا تھا جسکو ہیوی مشینوں اورڈی سیکسن واٹرنگ پمپ کے ذریعے برسات کے پانی کو نکالا جاتا تھا اس مسلۂ کا ہم نے مستقل حل نکالتے ہو ئے شوکت عمر ہسپتال سے شمع شاپنگ سینٹر تک تقریبا ” 4000  ہزار فٹ سے ذائد کی سیوریج لائن اور مین ہولز بنا دئے ہیں اب ایسا نہیں ہو گا چاہے زیادہ بارش آئے یا کم آئے بارش کا پانی روڈ پر نہیں کھڑا ہو گاانشاء اللہ۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہ فیصل امجد علی پٹھان نے کہا کہ شاہ فیصل ٹاؤن میں عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات دینے کیلئے کام کر رہے ہیں اس حوالے سے شاہ فیصل ٹاؤن میں شاہراہوں، سروس روڈوں، فٹ پاتھوں،پارکوں، پلے گراؤنڈز،بلدیاتی اسکولز، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ پرکام کر رہے ہیں اور شاہ فیصل ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنانے کیلئے ہم ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں

اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ فیصل طارق محمود بنگش نے میڈیا کو بتایا کہ چیئر مین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی ہدایت پر مین شاہراہ کے ساتھ ساتھ کالونی گیٹ برج پر بھی کارپیٹنگ کا کام کو مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ یہ کام کے ایم سی کا تھا جسکو شاہ فیصل ٹاؤن کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہو ئے کر وا رہا ہے اس شاہراہ اور کالونی گیٹ برج پر کارپیٹنگ سے عوام کو ٹریفک کی روانی میں سہولت میسر آئے گی اس موقع پر شاہ فیصل ٹاؤن کے بلدیاتی نمائندگان، ٹاؤن افسران و ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں