پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج

اسلام آباد:تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کرلیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک  کو مقدمے میں ملزم نامزد کیا گیا ہے

مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت ملزمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہےکہ ملزمان کانسٹیبل مبشرحسن کو زخمی کیا اور اغوا کرکے لے گئے، بعد میں ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے

کانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

https:/pakistan/16726/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں