بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی اے ایف نور خان ایئر بیس پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کی دعوت پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں

بیلاروس کے صدر 27 نومبر کو دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ ہوں گے۔

اپنے دورہ کے دوران بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر بیلاروس کے صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں