اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پُرتشدد کارروائیاں کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد نے احتجاج کیلئے آئے لوگوں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہباز شریف نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔
شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی کی بھی ہدایت کردی
وزیرِ اعظم محمد نے احتجاج کے دوران پتھراؤ اور تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نام نہاد پُرامن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس اہلکار و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان قائم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔46 سالہ شہید کانسٹیبل مبشر کے کم سن بچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی، جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے شر پسند عناصر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں۔
