عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے پشاور سے روانہ ہو گئی ہیں۔
گزشتہ روز بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق آج بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے اسلام آباد والے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے پشاور سے نکل گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں۔
