نیکٹا نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ ممکنہ کارروایوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا

پی ٹی آئی کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کرسکتے ہیں، نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے  پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

نیکٹا نے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جیز ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔۔فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتی ہے۔

نیکٹا کی  جانب سے کہا گیا ہےکہ  فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخلےکی اطلاعات ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں