خیبر پختونخوا میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ،38 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی نے گاڑیوں پر فائرنگ کردی

رپورٹس کے مطابق فائرنگ میں 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے ضلع کرم میں مسافروں گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی ہے جبکہ  جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں