صوابی: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطے کی تصدیق کردی ہے۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کےلیے رابطہ ہوا ہے اور اہم بات یہ ہےکہ عمران خان نے علی امین کو مذاکرات کی اجازت دی ہے
ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کےلیے ہم نے حکمت عملی تبدیل کی ہوئی ہے، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے
انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع کےکارکنان مختلف روٹس سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں جو حکم اور ہدایات ملتی ہے وہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی سے ملتی ہے
پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کونسا راستہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں ملک میں استحکام آنا چاہیے، اس وقت لا اینڈ آرڈر چیلنجز کا سامنا ہے۔
