دفاعی نمائش آئیڈیاز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا،دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے،پاکستانی معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ  ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علاقئی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش میں 350 غیر ملکی وفد شرکت کر رہے ہیں جبکہ نمائش میں 557 اسٹالز سجائے گئے ہیں

ایکسپو سینٹر میں 9 ہالز بنائے گئے ہیں۔ نمائش میں 224 مقامی اور 333 بین الاقوامی کمپنیز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں