ورلڈ گلوب آج نیشنل اسٹیڈیم منتقل کرنے کی تقریب،چیئرمین جناح ٹاؤن میڈیا بریفنگ دینگے

جناح ٹاؤن نے تاریخی ورثہ بچا کر اسٹیڈیم روڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا

بی آر ٹی پروجیکٹ کی زد میں آنے والا ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے سامنے موجود ورلڈ گلوب ،نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے تکونہ پارک میں منتقل کیا جائے گا

چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی سربراہی میں آج سہہ پہر تین بجے گلوب منتقل کیا جائے گا

ورلڈ گلوب منتقل ہونے سے قبل ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع اس احوالے سے میڈیا بریفنگ بھی دینگے۔

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ تاریخی ورلڈ گلوب کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، تزئین وآرائش کے ساتھ اسے تکونہ پارک اسٹیڈیم روڈ پر نصب کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں