کراچی: عوامی تحریک کی زیلی تنظیم سندھیانی تحریک کی جانب سے دریا بچاؤ مارچ کیا گیا۔
عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری، مرکزی نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں و دیگر کے قیادت میں ریلی ریگل چوک سے کراچی پریس کلب پہنچی جہاں جلسے میں تبدیل ہوگئی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وسند تھری کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنا سندھ اور سندھ کی عوام سے زیادتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6 نئے کینال نکلنے سے سندھ کی زرعی زمینیں بنجر بنجربنجائینگیں
وسند تھری اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کسی صورت دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر خاموش نہیں بھیٹے گی،فیصلہ واپس نہ ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
