دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

کراچی:دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 نومبر سے آغازہوگا

دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کا وزیراعظم شہباز شریف افتتاح کریں گے۔

12ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار میں پاکستان اور دوست ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات، ٹیکنالوجی کی نمائش کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

مختلف ممالک سے نمائش کنندگان سٹالز لگائیں گے جبکہ نمائش 19 سے 22 نومبر جاری رہے گی۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ڈیپو کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر علی عادل اور ڈائریکٹر میڈیا کموڈور اعتزاز خالد نے کہا کہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی صنعتوں پر اہم سیمینار اور میٹنگز ہوں گی۔ایکسپو سنٹر کے دو ہال ترکش کمپنیوں اورایک چائنا کیلیے مختص ہے

میڈیا بریفنگ کے دوران ڈیپو کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر علی عادل اور ڈائریکٹر میڈیا کموڈور اعتزاز خالد نے کہا کہ جے ایف 17 طیارے سمیت دیگر ہتھیار نمائش میں رکھے جائیں گے،نمائش میں عالمی دفاعی صنعت کی جدید ترین ٹیکنالوجی ایک ہی چھت تلے دیکھنے کو ملے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں