کراچی: کراچی کے جناح اسپتال سے جیل پولیس کی حراست سے قیدی فرار ہوگیا۔
ملزم آغا سلمان گزشتہ روز دوپہر ڈیڑھ بجے جناح اسپتال سے فرار ہوا اور جیل پولیس نے کئی گھنٹوں بعد پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوا یا کرایا گیا، حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے
کورٹ پولیس کے اہلکار کی مدعیت میں صدر تھانے میں مقدمہ بھی درج کروا لیا گیا ہے۔
