کراچی:چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا یوسی 4 میں ایس ایریا فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سیکوریٹی حق نواز، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے
اس موقع پر موجوداہل علاقہ نے کورنگی ٹاؤن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا شکریہ ادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ بہت جلد اس گراؤنڈ میں ازسرنو فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا کورنگی ٹاؤن میں کھیل کے میدانوں کو دوبارہ سے تعمیر کرینگے تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جا سکےاور کورنگی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینا ہماری اولین تر جیح میں شامل ہے
