باکو: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں بہت نقصان ہوگا۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کاپ 29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا اکثر ممالک کو سامنا ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقتوں میں زیادہ نقصان ہوگا
وزیراعظم کا کہنا تاھ کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی امداد کے وعدے کئے، وعدوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
