وزیراعلیٰ سندھ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات کی۔ملاقات میں روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف، تھرڈ سیکریٹری پاول ایمانوف اور مس ایکٹرینا زیگچ شریک ہوئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سیکریٹری عبدالرحیم شیخ اجلاس میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رشین قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے،روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں، ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لیئے رشین ایمبیسی مدد کرے۔اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کرینگے۔آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز دی کے اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا، اسٹیل مل چلنے سے معیشت کا استحکام ہوگا اور روزگار بڑھے گا،اسٹیل مل سندھ کی عوام کو شہید بھٹو کا تحفہ ہے جس کو ہم چلانا چاہتے ہیں۔اسٹیل مل کے ملازمین جو بہت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا،

وزیراعلیٰ سندھ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رشین الیکٹرک بسز کراچی میں لانے پر بات چیت کی گئی،وزیراعلیٰ سندھ نے رشین کمپنیز کے ساتھ ڈپلومیٹ چینل کے ذریعے بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سفیر البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ رشین حکومت سندھ میں کلچرل سینٹر قائم کر کے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے،محکمہ ثقافت سندھ رشین کلچر اٹیچ کے ساتھ کوآرڈینیشن کریگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں