کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک میں ضمنی الیکشن،آزاد امیدوار بھی سرگرم

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک میں ضمنی الیکشن،آزاد امیدوار بھی سرگرم۔کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک وارڈ 4 کی کونسلر کی نشست کے لئے  14 نومبر کو منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار قاری محمد نجیب نے کہا ہے کہ کونسلر منتخب ہونے کے بعد عوام کی امنگوں کے مطابق علاقے کی ترقی کے لئے دن رات کام کروں گا اور انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

بھٹائی کالونی میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد  نجیب کا کہنا تھا کہ مجھے علاقے کی عوام کے مسائل کا اندازہ ہے اگر عوام نے مجھے منتخب کیا تو سب سے پہلے میں پینے کے پانی کا مسلہ حل کروں گا بلا ناغہ پانی فراہم کیا جاۓ گا۔علاقے کی تمام گلیوں کو پکا کیا جاۓ گا۔نکاسی آب کا نظام بھی بہتر کیا جاۓ گا،ہر گلی میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی اور علاقے میں درخت لگاکر عوام کو صحت افزا ماحول فراہم کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ علاقے کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے انتخابی نشان پریشرکوکر پر مہر لگاکر اپنا قیمتی ووٹ دے کر منتخب کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے بھٹائی کالونی کو مثالی علاقہ بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں