وزیراعظم، بلاول بھٹو زرداری اور محسن نقوی کی کوئیٹہ دھماکے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے  زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعظم نے اپنےبیان میں کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کوسخت قیمت ادا کرنا پڑےگی،

شہباز شریف نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

چیئرمین پی پی پی  بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشگردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے ، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، اس دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے یہ بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے قوم مل کر اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنائے گی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں